نئی اور بند صنعتوں کی بحالی کے لئے بلا تاخیر گیس کنکشنز جاری کئے جائیں ‘ پیاف

نئے انڈسٹریل کنکشنز سے نئی اور بند صنعتوں کو بحال کیا جا سکے گا ،پیداواری لاگت کم ہونے میں کافی مدد ملے‘ عرفان اقبال شیخ/ تنویر احمد صوفی

جمعہ 18 مارچ 2016 17:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف) نے انڈسٹریل صارفین کے لئے نئے گیس کنکشنز کی جلد از جلدبحالی پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں کئے جانیوالے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے تاکہ ملک میں آنیوالی ایل این جی سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے ۔منسٹری آف پٹرولیم سے اپیل کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا انڈسٹریز کی بحالی کے لئے بلا تاخیر گیس کنکشنز جاری کیے جائیں۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں صنعتی صارفین نے گیس کنکشنز کے لئے اپلائی کر رکھا ہے اور آر ایل این گی کی کنسائنمنٹس بھی ایک کے بعد ایک ملک میں آ رہی ہیں جس سے توانائی بحران بھی کافی حد تک کم ہو جائے گا ، انھوں نے کہا کہ نئے انڈسٹریل کنکشنز سے نئی اور بند صنعتوں کو بحال کیا جا سکے گا جس سے پیداواری لاگت کم ہونے میں کافی مدد ملے گی اور مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہوگئی،اور ملکی مصنوعات بھی سستی ہوں گی۔

(جاری ہے)

پیاف کے سنےئیر وائس چےئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ صنعتیں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور ٹیکسوں میں اضافہ سے پہلے ہی متاثرہورہی ہیں ، ایل این جی کی وافر دستیابی سے نئی صنعتیں لگیں گی، جس سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر مقابلے کی فضاء پیدا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :