سعودی پرنس بندر بن سعود بن عبدا لعزیز92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

جمعہ 18 مارچ 2016 17:56

سعودی پرنس بندر بن سعود بن عبدا لعزیز92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء )سعودی پرنس بندر بن سعود بن عبدا لعزیز92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔سعودی میڈیا کے مطابق پرنس بندر بن سعود بن عبدا لعزیزانتقال کرگئے ہیں انکی عمر 92 برس تھی۔

(جاری ہے)

پرنس بندر بن سعود بن عبدالعزیز متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور وہ پہلے سعودی فرمانروا عبدالعزیز کے دسویں بیٹے تھے۔ بندر بن سعود کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے قریبی رشتہ تھا۔ پرنس بندر سعودی کابینہ کے سب سے عمر رسیدہ رکن تھے۔ وہ 1923 کو ریاض میں پیدا ہوئے۔