عراق میں داعش نے جاسوسی کے الزام میں6 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا
داعش جنگجوؤں نے 4افراد کو سروں میں پستول سے گولیاں ماریں، ایک کو کلاشنکوف کی گولی ایک شخص کی گردن میں بم باندھ کر اسے اڑا دیا ، ایک دوسرے شخص کا سر خنجر کے ذریعے سے تن سے جدا کردیا گیا
جمعہ 18 مارچ 2016 17:56
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء )شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش نے عراق کے شہر فلوجہ میں6 افراد کو عراقی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین مختلف طریقوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں یہ ہلاکتیں دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع الانبار گورنری کے شہر فلوجہ میں کی گئیں۔
6 افراد کو3 مختلف طریقوں سے ہلاک کیے جانے کی تصاویر اور فوٹیجز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
زیرحراست چھ افراد کو نارنگی رنگ کا لباس پہنائے دکھایا گیا ہے۔ جنہیں بعد ازاں قتل کردیا جاتا ہے۔داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوجہ کی ایک اسلامی عدالت نے ملزمان کو جاسوسی اور عراق حکومت کو داعش کی مخبری کے ساتھ ساتھ مرتد ہونے کی سزائیں سنائی تھیں اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دیا تھا۔ان میں سے 4افراد کو سروں میں پستول سے گولیاں مار کر، ایک کو کلاشنکوف کی گولی جب کہ ایک شخص کی گردن میں بم باندھ کر اسے اڑا دیا گیا۔ ایک شخص کا سر خنجر کے ذریعے سے تن سے جدا کردیا گیا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.