بغداد کے گرین زون کے باہرہزاروں افرادکا بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 18 مارچ 2016 17:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون کے باہر ہزاروں افراد نے بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بغداد کے گرین زون کے باہر ہزاروں افراد بدعنوانی کے خلاف جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

با اثر شیعہ مذہبی رہنما مقتدی الصدر کی اپیل پر منظم کیے جانے والے اس مظاہرے میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے گرین زون کے باہر پارلیمان کو جانے والے گیٹ کے سامنے نمازِ جمعہ ادا کی ۔ اس سے پہلے وزارتِ داخلہ نے کہا کہ مظاہرین کو اس مقام پر دھرنا دینے کی کوئی اجازت نہیں دی گئی۔ اس مظاہرے کے شرکا اور زون کی محافظ فورسز کے مابین کسی تصادم کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔