پرویز مشرف کو علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دینے کاحکومتی فیصلہ خوش آئند ہے ٗاعجاز الحق

پرویز مشرف علاج کیلئے چلے گئے ہیں ٗواپس نہ آئے تو ان کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا ٗمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ض) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے حکومت کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پرویز مشرف علاج کیلئے چلے گئے ہیں ٗواپس نہ آئے تو ان کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ علاج کی غرض سے ماضی میں ملک سے باہر جا رہے ہیں ، پرویز مشرف کا جانا نئی بات نہیں ، حکومت نے پرویز مشرف کو علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دیکر اچھا فیصلہ کیا اگر وہ واپس نہیں آتے تو ان کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ حکومت اور ا سٹیبلشمنٹ کو آمنے سامنے کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ حکومت کے فیصلے کے بعد ان کو مایوسی ہوئی ہے ۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :