بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے آپریشنل وجوہات کی بناء پر پانچ گھنٹے قومی و بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند رہا
23مارچ دوپہر ایک بجے کے بعد رن وے پر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہوجائے گیٗ ترجمان
جمعہ 18 مارچ 2016 18:06
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے جمعہ کو بھی آپریشنل وجوہات کی بناء پر دن کے اوقات میں پانچ گھنٹوں کیلئے قومی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند رہا ‘23مارچ دوپہر ایک بجے کے بعد رن وے پر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہوجائے گی ۔
(جاری ہے)
ترجمان سول ایوی ایشن بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بناء پر رن وے 22مارچ تک صبح 8سے 11بجے تک اور دوپہر 1سے 3بجے تک بند رہے گا۔
23مارچ کو دوپہر1بجے کے بعد ایئر پورٹ کے رن وے پر معمول کی پروازوں کی آمدورفت شروع ہوجائے گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائرلائنز کو آگا ہ کر دیا گیا تھا تا کہ پروازوں کی آمدورفت کے اوقات میں تبدیلی ہوسکے۔ سول ایوی ایشن ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 23مارچ دوپہر ایک بجے تک ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے اپنی فلائٹ کے اوقات کنفرم کر لیں تا کہ پروزاوں کی تاخیر سے متعلق بروقت آگاہی حاصل کی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.