جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ سے شروع کر نے کااعلان

جمعہ 18 مارچ 2016 18:09

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ ٗ واپسی کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے رجسٹریشن پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں 24 مارچ سے شروع ہوگی جو 10 دن تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ واپسی کا عمل 10 اپریل سے شروع ہوگا،جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :