پنجاب حکومت گاؤں میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کو شاں ہے، محمد منور نجم

جمعہ 18 مارچ 2016 18:16

راولپنڈی ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) ای ڈی او فنانس محمد منور نجم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گاؤں میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کو شاں ہے اور اس سلسلے میں ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ واش کوارڈینشن کمیٹی قائم کی گئی ہے اس پر وگرام کا مقصد گاؤں کے لوگوں کے رویہ میں تبدیلی لاناہے اور انھیں احساس دلاناہے کہ صحت مند معاشرے صاف ستھرے ماحو ل کی بدولت پروان چرھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صحت و صفائی کے بارے میں شعور اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ واش کوارڈینشن کمیٹی کے پہلے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی اللہ دتہ نجمی،ای ڈی او ایجوکیشن قا ضی ظہور الحق ، ای ڈی او سوشل ویلفیئر اسلم میتلا، ایکسین پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈویلپمنٹ محمد شعیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈویلپمنٹ طارق محمود ، ایس ڈی او ( پی ایچ ای ڈی ) رانا مجاہد علی ،فیلڈ مانیئرنگ آفیسر طاہر عباس ، کنٹری پلیس موبلزر ز حلیمہ جاوید ،شازیہ پروین، مسر ت پروین سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او فنانس محمد منور نجم نے کہا کہ ضلع راولپنڈی ڈسٹرکٹ واش کمیٹی کے پروگرام شروع کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ضلع ، تحصیل ،یونین کونسل اور گاؤں کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد لوگوں کو انسانی فضلے سے پھیلنے والی بیماریوں ، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے اور پینے کے پانی کے بارے میں آگاہی فراہم کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں ضلع راولپنڈی کے گاؤں چک بیلی خان ، چکری اور اڈیالہ میں پروگرامز شروع کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈویلپمنٹ محمد شعیب نے اجلاس کو بتایا کہ یہ پروگرام پنجاب حکومت اور یونیسف کے تعاون سے گذشتہ سال مارچ میں لاہور سے شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو وقت کے ساتھ ساتھ اپنے رویوں میں تبدیلی لانے ، انسانی فضلے پر پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ ، فلیش استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھونے کا طریقہ ،پینے کے لیے صاف پانی کے بارے میں معلومات فراہم کرناہے تاکہ لوگوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگ جو اپنے گھروں میں فلیش غربت کے ہاتھوں سے نہیں بناسکتے انھیں پنجاب حکومت فلیش بنانے کے لیے رقوم بھی فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں واش رومز ، پبلک پلیس پر واش کلب کا قیام اور سکولوں میں فلیش سٹم میں بہتری لانے اور ان کے استعمال کرنے کے دوران اور بعد میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :