راولپنڈی آرٹس کونسل میں چاہت ناز#کی کتاب ”میری چاہت پاکستان“ کی تقریبِ رونمائی

جمعہ 18 مارچ 2016 18:16

راولپنڈی ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) یوم ِ پاکستان کی تقریبا ت کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام معروف مصنفہ اورشاعرہ چاہت ناز#کی کتاب ”میری چاہت پاکستان“ کی تقریبِ رونمائی کا انعقادکیا گیا۔ ممتازدانشورپروفیسرڈاکٹرمقصودجعفری نے تقریب کی صدارت کی اورسابق وفاقی وزیرجے سالک مہمانِ خصوصی جبکہ سینئرسی آرشمسی مہمانِ اعزازتھے۔

صدرادبی تنظیم سخنورآفتاب ضیاء نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

چاہت ناز#کی کالموں پرمشتمل کتاب کوپاک فوج کے جوانوں اورشہداء کے نام کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمقصودجعفری کا کہنا تھا کہ چاہت کی کتاب وطن عزیزسے محبت کا اظہارہے ۔سابق وفاقی وزیرجے سالک کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام فروعی اختلافات بھلا کرایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے چاہت ناز#کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ کتاب میں فکرانگیزتحریں ہیں جن سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔تقریب سے سینئرسی آرشمسی اورایڈوکیٹ حفیظ الرحمان نے بھی خطاب کیا۔مصنفہ چاہت ناز# نے بھی اپنی زندگی کے تجربات بیان کیے۔

متعلقہ عنوان :