بھارتی ساحل سے پکڑی جانی والی کشتی میں سوار عملے کے پاکستانی سمیت 11 افراد کو رہا کردیا گیا

جمعہ 18 مارچ 2016 18:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک عدالت نے گزشتہ سال کیرالہ کے ساحل سے پکڑی جانی والی کشتی کے ایک پاکستانی اوردس ایرانی شہریوں کو رہا کردیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت نے2015میں کیرالہ کے ساحل سے پکڑی جانے والی کشتی جس میں ایک پاکستانی اوردس ایرانی باشندے سوار تھے کو بے قصور قراردیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے،کیس کا فیصلہ سنانے ہوئے عدالت نے کہا کہ جہاز کے کپتان پر معمولی جرم کا الزام ہے،اس لئے انہیں کچھ وقت کیلئے جیل میں رہنا پڑسکتاہے،این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج کے ایم بالا چندران نے کشتی کے عملے کے گیارہ اراکین کو آگاہ کیا کہ انہیں این آئی اے کی جانب سے مناسب سفری دستاویزات دی جائیں گی،تمام بارہ ملزم فی الحال ضلع کاکند کی جیل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :