پاکستان ائیر فورس کے وفد کا ریسکیو1122ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اربن سرچ اینڈریسکیو ٹیمز کا قیام ریسکیو 1122کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھائے گا ‘ بریگیڈئر (ر)ڈاکٹرارشد ضیاء

جمعہ 18 مارچ 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان ائیرفورس کے12رکنی وفد نے ریسکیو1122ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ،اور پنجاب ایمرجنسی سروس کے مختلف شعبوں بشمول پراونشل مانیٹرنگ سیل، مانیٹرنگ ، شکایت سیل، سٹیزنز فیڈ بیک سسٹم ، آئی پی کیمرہ کے ذریعے ایمرجنسی مینجمنٹ مانیٹرنگ اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔مزید برآں وفد کو ریسکیو سروسز کے مختلف شعبوں بشمول میڈیکل سروسز، فائر فائٹنگ سروسز، بلند و بالا عمارتوں سے ریسکیو کرنے اور بڑے حادثات میں انسیڈنٹ کمانڈ وہیکل کے استعمال کو فرضی مشقوں کے ذریعے آگاہی دی گئی۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل، پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے وفدکو خوش آمدید کہا، وفدونگ کمانڈر احمد شیراز، ونگ کمارنڈر اویس امجد، سکواڈرن لیڈرابصار فروج، سکواڈرن لیڈرحبیب اﷲ، سکواڈرن لیڈرکاشف جبران، سکواڈرن لیڈرسلیمان، سکواڈرن لیڈرمحمد وقاص، سکواڈرن لیڈرہاشم آفریدی ، سکواڈرن لیڈرجواد احمد، سکواڈرن لیڈرطاہر رضا،فلائٹ لیفٹیننٹ عاقب صدیقی، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد علی پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے سروس کی کارکردگی اور قیام کے متعلق 2004سے لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کی صورت میں آغاز کرنے والی ایمرجنسی سروس کے متعلق وفد کے شرکاء کو بریفنگ دی جوکہ اب پاکستان کی سب سے بڑی ایمرجنسی ہیمنٹرین سروس بن چکی ہے ۔پراونشل مانیٹر نگ سیل کے دورے کے دوران وفد کو مختلف ریسکیو آپریشن سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی اورسوفٹ وئیر کے ذریعے مانیٹرنگ کے متعلق بتایا گیا،انہوں نے کہا کہ گذشتہ گیارہ سالوں میں ریسکیو1122کی ایمرجنسی ایمبولینس سروس، ریسکیو اینڈ فائر سروس، واٹر ریسکیو ٹیمزاور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمزنے 37لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے تمام ڈویژنز میں جدیداربن سروچ اینڈ ریسکیو ٹیمز (USAR) تشکیل دی جا رہی ہیں،جو کہ جدید ایمرجنسی آلات اور بھاری مشینری سے لیس ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے ریسکیو1122کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔وفد نے ریسکیو1122کی ایمرجنسی سروسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کی تعریف کی۔ وفد نے مزید کہا کہ بلاشبہ ریسکیو1122نے اپنی کارکردگی اور منفردسروسز کی بدولت پنجاب گورنمنٹ کا عوام دوست ادارہ ثابت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :