ٹیوٹا کے تعاون سے 14جیلوں میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے کورسز کا اجراء کیا جا رہا ہے ‘ چوہدری محمد ارشد سعید

جمعہ 18 مارچ 2016 18:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) مشیر وزیر اعلی برائے جیل خانہ جات چوہدری محمد ارشد سعید نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے تعاون سے سینٹرل جیل لاہور اور ملتان میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے کورسز کا اجراء کر دیا گیا ہے جبکہ 12مزید جیلوں میں ان کورسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ سینٹرل جیل میانوالی،گوجرانولہ ،بہاولپور ،ملتان ،راولپنڈی ،ساہیوال ،فیصل آباد ،ڈی جی خان ،بوسٹل جیل،فیصل آباد اور بہاولپو ر زنانہ جیل ملتان اور ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں جلد ٹیوٹا کے تعاون سے ان کورسز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ان کورسز میں موٹر وائینڈنگ ،الیکٹرک،ویلڈنگ اور موٹر سائیکل ریپرنگ شامل ہیں -اسی طرح محکمہ لسٹریسی اور نان فارمل بنک ایجوکیشن کے تعاون سے 5سینٹرل جیلوں ،راولپنڈی ،میانوالی ،ڈی جی خان ،ملتان اور بہاولپور میں اڈلٹ لٹریسی سنٹرقائم کرائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :