شنہوا اور یواین ایڈز نے عالمی انسداد ایڈز تعاون سے متعلق نئے معاہدے پر دستخط کئے

جمعہ 18 مارچ 2016 18:50

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) خبر رساں ایجنسی شنہوا اور ایچ آئی وی اور ایڈز کے بارے میں اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام (یو این ایڈز) نے جمعہ کو 2030تک ایڈز کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون بڑھانے کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے ۔ یو این ایڈز کا ہیڈکوآرٹرز میں منعقد ایک تقریب میں شنہوا کے صدر کائی منگ ژاؤ اور یو این ایڈز کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر مائیکل سیڈیبی نے مفاہمت کی نئی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ۔

یہ معاہدہ سماجی میڈیا جیسے شعبوں میں اشتراک عمل کو مستحکم بناتے ہوئے طرفین کے مابین 2011میں دستخط کئے جانے والے ایم او یو میں وضاحت شدہ تعاون کے ڈھانچے کی بنیاد پر قائم ہے ۔ دونوں فریقین 2030تک ایڈز کی وبائی مرض کے خاتمے کے مشترکہ نصب العین کے سلسلے میں کام جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ایسا بھر پور تعاون صلاح مشورے اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کائی نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ شنہوا اس موقع کو ایڈز کے خلاف اپنی جنگ میں یو این ایڈز کی بھر پور حمایت کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کرے گا۔ سیڈی بی جو کہ اقوام متحدہ کے انڈر جنرل سیکرٹری بھی ہیں کہا کہ میڈیا اور کمیونیکیشن کی قوت کو ملا کر ہم ایڈز کے خاتمے کو فروغ دینے میں وراثت قائم کرنے کے لئے مل جل کر کام کر سکتے ہیں۔یو این ایڈز جو 1994میں قائم کیا گیا اس وبائی مرض کے بارے میں تیز تر ،جامع اور مربوط عالمی ایکشن کے لئے اقوام متحدہ کا اہم ادارہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :