قبائلی علاقہ جات میں امن واستحکام اور متاثرین کی واپسی وبحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اقبال ظفرجھگڑا
صحت وتعلیم کے شعبوں میں بہتری اورسہولیات کی فراہمی کیلئے بہتر نتائج کے حامل عملی اقدامات اٹھائے جائیں ،معیار پر سمجھوتہ نہ کیاجائے،گورنرخیبرپختونخوا
جمعہ 18 مارچ 2016 18:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑانے کہاہے کہ قبائلی علاقہ جات میں امن واستحکام اور متاثرین کی واپسی وبحالی سمیت تعلیم وصحت کے شعبوں میں بہتری اورجدید سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے فاٹاسیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شعبہ صحت وتعلیم کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور صحت کے شعبے میں دستیاب وسائل کوپوری طرح بروئے کار لایاجائے جس سے حقیقی معنوں میں قبائلی عوام کی دادرسی ممکن ہوسکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ صحت وتعلیم کے شعبوں میں بہتری اورسہولیات کی فراہمی کیلئے بہتر نتائج کے حامل عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور معیار پر سمجھوتہ نہ کیاجائے۔(جاری ہے)
گورنرنے مزید ہدایت کی کہ صحت وتعلیم کے شعبوں میں وسائل کا صحیح استعمال کیاجائے تاکہ اس کے مثبت نتائج حاصل ہوں اور قبائلی عوام پوری طرح مستفیدہوسکیں۔ وہ جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے محکمہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے دی جانیوالی بریفنگ کے دوران اظہارخیال کررہے تھے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹامحمداسلم کمبوہ، سیکرٹری سوشل سیکٹرڈیپارٹمنٹ فاٹا ، محکمہ صحت اور تعلیم کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ فنڈز رکھے جارہے ہیں اورہدایت کی کہ موجودہ تعلیمی ادارو ں اورمراکز صحت وہسپتالوں میں معیاری تعلیم اور بہترصحت کی سہولیات کوبہتر بنایاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فاٹامیں مراکز اور سکولوں میں مانیٹرنگ کے نظام کو فعال بنایاجائے اور اساتذہ کی کمی کوپوراکیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ جن اداروں کے بہتر نتائج آئیں گے ان کی اپ گریڈیشن کی جائیگی اور ان کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ نااہل اور سستی کا مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے ہدایت کے صحت و تعلیم کے شعبوں میں اٹھائے جانیوالے اقدامات سے حقیقی معنوں میں عوام کو مستفید کیاجائے اور ان شعبوں کی بہتری کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے حاصل ہونیوالے فوائد نظر آنے چاہئیں۔انہوں نے اس امر پر زوردیا کہ فاٹاکے دور دراز علاقوں میں جہاں بنیادی مراکز صحت نہیں یا پہلے سے موجود مراکز صحت کو فعال کیاجائے تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے قبائلی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے۔ انہو ں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں وسائل کے استعمال میں شفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.