غیر معیاری گندم کی خریداری ،عدالت نے محکمہ خوراک چارسدہ کے چار افسران کو جیل بھیج دیا

جمعہ 18 مارچ 2016 19:04

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء ) غیر معیاری گندم کی خریداری کے الزام میں گرفتار محکمہ خوراک چارسدہ کے چار آفسران کو عدالت نے جیل بھیج دیا ۔ محکمہ خوراک کے ضلعی فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی)محمد نواب ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر (اے ایف سی) علی اضغر ،انسپکٹر بشیر گل اور کلرک معظم علی کو ایک دن قبل کروڑوں روپے مالیت کے1500ٹن غیر معیاری گندم کی خریداری اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

چاروں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے سینئر سول جج احمد احسان اﷲ قریشی کی عدالت میں پیش کیا گیا لیکن عدالت نے پولیس کو ریمانڈ دینے کے بجائے ملزمان کو جیل بھیج دیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہ حسن کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں محکمہ خوراک کے گودام پر چھاپہ مارکر 91ٹن غیر معیاری گندم برآمد کیا جبکہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ 1409ٹن غیر معیاری گندم کو مختلف فلورملز کو دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہکاروائی مکمل کرنے کے بعد محکمہ فوڈ چارسدہ کے چارر افسران ڈی ایف سی محمد نواب ،اے ایف سی علی اضغر ،انسپکٹر بشیر گل اور کلرک معزم علی کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ نے گودام کو سیل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :