کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ ہر طرح مقدم ہے‘ شہبازشریف

حکومت کاشتکاروں اور زرعی شعبہ کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب، زرعی کانفرنس کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی

جمعہ 18 مارچ 2016 19:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ ہر طرح مقدم ہے اور پنجاب حکومت کاشتکاروں اور زرعی شعبہ کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اوریہی وجہ ہے کہ زرعی شعبے اور کاشتکاروں کو در پیش مسائل کے ازالے کی تجاویز کے لئے کل صوبائی دارالحکومت میں زرعی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس میں کاشتکاروں ،ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں زرعی کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو زرعی شعبے کی عالمی کساد بازاری سے پیدا شدہ مسائل سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے اورزراعت کے فروغ اور استحکام کیلئے ہرطرح کے وسائل حاضر ہیں۔ حکومت پنجاب دیہی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات عمل میں لا چکی ہے۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ، ڈاکٹر فرخ جاوید، عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :