ایف بی آئی کے مخبروں کو شام میں داعش میں بھرتی کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنادی گئی

جمعہ 18 مارچ 2016 19:35

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) امریکی کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مخبروں کو شام میں داعش میں بھرتی کرنے کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو یارک کے شہر روچیسٹر کے 32 سالہ رہائشی مفید الفقیہ کو، دہشت گردوں کو نئے کارندے بھرتی کرنے کر کے دینے کی کوشش کے الزام میں گزشتہ سال دسمبر میں حراست میں لیا گیا تھااور پراسیکیورٹرز نے اسے امریکا میں داعش کیلئے بھرتی کرنے کے الزام میں پکڑا جانے والا پہلا شخص قرار دیا تھا۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت میں کہا کہ مفید الفقیہ نے داعش کا پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر پھیلایا دہشت گردوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے اور ایف آئی اے کے دو مخبروں کو بھرتی کرکے لڑائی کیلئے شام بھیجنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹرز کے مطابق مفید الفقیہ نے داعش کے لیے بھرتی کیے جانے والے دونوں افراد کو شام لے جانے کیلئے لیپ ٹاپ اور کیمرا بھی دیا اور انہیں وہاں بحفاظت سفر کرنے کے طریقے بھی بتائے۔انہوں نے کہاکہ الفقیہ نے دونوں افراد کو بحفاظت شام پہنچانے کے لیے یمن میں تیسرے شخص کو 600 ڈالر بھی ادا کیے۔مفید ایلفگیہ کو اسی دن سزا سنائی گئی جس دن امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ داعش مسیحیوں، یزیدیوں اور شیعہ افراد کے قتل عام میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :