چین کے معذور شخص نے وہیل چیئرپر ہزاروں کلو میٹر کا سفر کرکے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی

جمعہ 18 مارچ 2016 19:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) چین کے معذور شخص نے وہیل چیئرپر ہزاروں کلو میٹر کا سفر کرکے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹانگوں سے محروم چین کے 29 سالہ نوجوان نے اپنے سفر کا آغاز مغربی چین کے صوبہ گینسو سے اگست 2014 میں کیا اور 2016 میں اپنا سفر مکمل کرلیا جس دوران اس نے 5670 کلومیٹر کا سفر طے کیا اور 43 شہروں کی سیر کی اور اب اس کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ 6 ماہ میں جنوبی چین کا سفر وہیل چیئر پر طے کرے گا جو اس کی حتمی منزل ہوگی۔

(جاری ہے)

نوجوان کے مطابق اس سفر کا مقصد لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ معذور افراد کے ساتھ بھی دیگر لوگوں کی طرح سلوک کریں کیوں کہ وہ بھی سب کرنے کا حوصلہ اور صلاحیت رکھتے ہیں۔باہمت نوجوان نے اپنے سفر کے بارے میں کہا کہ یہ اس کے لیے کسی جنگ سے کم نہ تھا کیوں کہ اسے نہ صرف اپنی معذوری سے لڑا بلکہ لوگوں کے برے سلوک کا بھی سامنا کیا۔ سفر کے دوران اس نے اپنے ہاتھوں سے وہیل چیئر چلایا جبکہ سونے کے لیے اس کی وہیل چیئر پر لگی ٹینٹ نما چھتری ہی واحد ذریعہ تھا۔ نوجوان نے بتایا کہ اکثر ہوٹل مالکان اسے معذور یا گدا گر سمجھ کر اندر داخل نہیں ہونے دیتے تھے جب کہ کئی بار اس نے ہوٹل میں ٹھہرنے کے لیے کمرہ لینے کی کوشش کی لیکن اسے انکار کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :