سعودی اتحاد کے یمن میں جنگی مشن کے اختتام کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکا

اوباما انتظامیہ نے مذاکرات کے ذریعے یمنی بحران کے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے،وائٹ ہاؤس

جمعہ 18 مارچ 2016 19:36

سعودی اتحاد کے یمن میں جنگی مشن کے اختتام کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) امریکا نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے نیوز بریفنگ میں سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر احمد العسیری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انھوں نے گذشتہ سال 26 مارچ سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف بڑے جنگی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کیا ہے،انھوں نے کہا کہ اس ملک میں تشدد وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور بہت سے شہری اس فائرنگ کی زد میں آئے ہیں۔

ہم اتحاد کے ترجمان جنرل احمد العسیری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اوباما انتظامیہ نے مذاکرات کے ذریعے یمنی بحران کے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے۔جوش ایرنسٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے یمن میں بحران کے جلد سے جلد سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے چلے آرہے ہیں۔ اس لیے ہم تمام فریقوں سے کہتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں امن مذاکرات کی جانب لوٹ آئیں۔

متعلقہ عنوان :