عراقی کابینہ کی بدعنوانیوں کے خلاف ہزاروں افرادکی ریلی
شعلہ بیان لیڈرمقتدیٰ الصدر کی ہزاروں حامیوں کے ہمراہ گرین زون کے باہر ریلی،دھرنا جاری
جمعہ 18 مارچ 2016 19:41
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) عراق کے شعلہ بیان بااثر شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامیوں نے دارالحکومت بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون کی جانب مارچ کیا ہے اور وہ وزراء کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجاً دھرنے کے جمع ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے قریب پولیس اہلکاروں نے گرین زون کی جانب جانے والے پل سے ایک طرف ہٹ گئے تھے اور انھوں نے مظاہرین کے لیڈروں کو آگے جانے کی اجازت دے دی تھی۔
مظاہرین نے پل سے خاردار تاروں کو ہٹا دیا اور پھر وہ نماز جمعہ کے لیے گرین زون کے دروازوں کی جانب بڑھ گئے۔وہ بدعنوانیوں میں ملوث وزراء کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے۔قبل ازیں مقتدیٰ الصدر نے وزیراعظم حیدر العبادی اور بعض سیاست دانوں کی جانب سے گرین زون کے داخلی دروازوں پر دھرنا نہ دینے کی اپیل مسترد کردی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن کی آماج گاہ'' کے باہر دھرنا دینے کے لیے ضرور جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.