آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی7سال بعد گھروں کو واپسی کے لیے رجسٹریشن

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 18 مارچ 2016 19:50

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء )جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتطامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ جبکہ واپسی کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے رجسٹریشن پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں 24 مارچ سے شروع ہوگی جو 10 دن تک جاری رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ واپسی کا عمل 10 اپریل سے شروع ہوگا،جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔