منی لانڈرنگ کیس ،خاتون کو پانچ سال قید ،13کروڑ روپے جرمانے کی سزا

جمعہ 18 مارچ 2016 20:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) سپیشل جج کسٹم نے منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو پانچ سال قید اور 13کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ گزشتہ روز سپیشل جج کسٹم امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

کسٹم پولیس نے ایک سال قبل کینٹ کی رہائشی راحت شہزادی کو 14کروڑ روپے کی کرنسی غیر قانونی طور پر دبئی منتقل کرنے کے الزا م میں گرفتار کر چالان عدالت میں جمع کر ارکھا تھا ۔ سپیشل جج کسٹم نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کو پانچ سال قید اور 13کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :