سابق گورکھا فوجیوں کا برطانیہ سے زرِ تلافی اور مساوی پنشن کا مطالبہ

جمعہ 18 مارچ 2016 20:27

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) برطانوی فوج کے لیے خدمات انجام دینے والے سابق گورکھا فوجیوں کے نمائندوں نے پرنس ہیری کے دورہ نیپال کے موقع پر برطانیہ سے زرِ تلافی اور مساوی پنشن کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گورکھا آرمی کے سابق فوجیوں کی تنظیم نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اس سلسلے میں ایک خط کھٹمنڈومیں برطانوی سفارت خانے کے حوالے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گورکھا ریسرچ فاؤنڈیشن کے سیکرٹری راجیش کولونگ نے کہا کہ سابق فوجی اور اْن کے کنبے یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ دونوں عالمی جنگوں کے دوران اْن کے عزیز کہاں کہاں مارے گئے۔ سابق فوجیوں کے تقریباً تین سو نمائندے ان فوجیوں کے لواحقین کے لیے زرِ تلافی بھی طلب کر رہے ہیں۔ اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورکھا فوجیوں کو وہ تنخواہ نہیں دی جاتی تھی، جو انگریز فوجیوں کو دی جاتی تھی۔ پرنس ہیری اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران سابق گورکھا فوجیوں کے دیہات کا بھی دورہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :