خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے،پرویزخٹک
دہشتگردی عالمی مسئلہ ،خاتمے ،دیر پا قیام امن کیلئے متحد ہو کر پامردی سے مقابلہ کرنا ہوگا،صوبہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے،خوفزدہ ہو کر ملک چھوڑنے کی بجائے متحد ہو کر لڑنا ہو گا، افغان سفیر سے افغان باشندوں کی رجسٹریشن ،وطن واپسی سے متعلق دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 18 مارچ 2016 20:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں امن کے قیام کیلئے افغانستان میں امن کو ناگزیرپرقر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے اور دیر پا امن کے قیام کیلئے قوم کو متحد ہو کر پامردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔وہ جمعہ کے روز نشتر آباد پشاور میں حاجی حلیم جان شہید کے چہلم کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس سے گفتگو کر رہے تھے ۔
سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سینٹرز، سیاسی قائدین ، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام ، تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور سماجی و کاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر حاجی حلیم جان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی حلیم جان کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہاکہ حاجی حلیم کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی صوبے میں امن و عامہ کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبہ گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے لیکن اس سے خوفزدہ ہو کر ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ متحد ہو کر اس کے خلاف لڑنا ہو گاانہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی سے نجات حاصل کرنے کیلئے منظم کوششیں جاری ہیں اور ہماری افواج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے پرعزم ہیں تاہم خطے میں حقیقی امن کے قیام کیلئے افغانستان میں امن کا ہونا ناگزیر ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ تاجر برادری کے شدید مطالبے پر اُنہوں نے وفاقی حکومت سے ایف سی واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ افغان سفیر سے افغان باشندوں کی رجسٹریشن اور انکے وطن واپسی سے متعلق دو ٹوک موقف اختیار کیا گیاہے انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں دیرپاامن کیلئے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کی اصل وجہ دہشت گردوں کو بیرونی فنڈنگ ہے جس کو روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.