ورلڈ ٹی ٹونٹی : جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 230رنز کا ہدف دیدیا

جمعہ 18 مارچ 2016 20:29

ورلڈ ٹی ٹونٹی : جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 230رنز کا ہدف دیدیا

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ کے گروپ اے میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 230رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ وانکھیڈے سٹیڈیم ،ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی اوپنرز نے اننگز کا دھواں دھار آغاز کیا اور بالخصوص کوئنٹن ڈی کوک نے برطانوی باؤلر کی دل کھول کر درگت بناتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 7اوورز میں 96رنز کا آغاز فراہم کیا ۔

ڈی کوک 24گیندوں پر 7چوکوں اور 3چھکوں کی مددسے 52رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔

(جاری ہے)

ہاشم آملا نے بھی ڈی کوک کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے برطانوی باؤلرز کی پٹائی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ، وہ 31گیندوں پر 7چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 58رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ا ے بی ڈیویلئرز عادل رشید کو ایک اوور میں دو چھکے مارنے کے باوجود تیسرا مارنے کی کوشش میں 16رنز پر آؤ ٹ ہوگئے ، کپتان ڈو پلیسی بھی 17رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ملر اور ڈومنی نے 27گیندوں پر 60رنز جوڑ کر جنوبی افریقہ کا سکور 229تک پہنچا دیا ۔ڈومنی 54اور ملر 28رنز پر ناٹ آؤ ٹ رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 2جبکہ ڈیوڈ ولی اور عادل رشید نے ایک ،ایک وکٹ لی ۔