چین عا لمی سطح پر فلا ح و بہبود کے کا موں میں تعاون کو فرو غ دے

عالمی معاملات میں چین کے اثرورسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے ہلا ل احمر ون بیلٹ ون روڈ سے منسلک مما لک میں فرا ئض سر انجام دے رہا ہے،صدر انٹر نیشنل ہلا ل احمر کمیٹی

جمعہ 18 مارچ 2016 20:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء/شنہوا) بین الاقوامی ہلال احمر کمیٹی کے صدر پیٹر مورر نے کہا ہے کہ چین کو فلاح وبہبود کے کاموں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے،چین نے جنیوا کنونشن پر دستخط کئے ہیں اوریہ اپنی ذمہ داریوں کوسمجھتے ہو ئے عالمی سطح پر گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنا کردار متناسب طریقے سے ادا کر رہا ہے ۔ پیٹر مورر نے جمعہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین اور بین الاقوامی ہلال احمر کمیٹی کے مفادات مشترکہ ہیں جو کہ جنیوا کنونشن پر دستخط کرنے سے تفو یض کئے گئے ہیں اور اس کے اضافی پروٹوکول اندرونی اور عالمی سطح پر ہونے والے تنازعات میں متاثرین کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

چین حالیہ سالوں میں تیزی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے اورعالمی معاملات میں اس کے اثرورسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہلال احمر بھی عالمی استحکام میں اپنا کردارادا کر رہی ہے اس لئے چین اور ہلال احمر کے مفادات مشترکہ ہیں جس کے باعث دونوں مل کر کام کرسکتے ہیں۔ پیٹر مورر نے چینی صدر ژی جن پنگ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو بھی سراہا ۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر چین کے ساتھ ایسے منصوبوں پر مزید مشاورت کرنے کا خواہشمند ہے جن پر مشترکہ طور پر کام کیا جا سکتا ہے جبکہ چین عالمی سطح پر فلاح وبہبود کے کاموں میں اپنا مزید حصہ ڈال سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر کافی سوچ بچار کرتے ہیں ، ہلا ل احمر معا شی را ہداری سے منسلک مما لک میں فرا ئض سر انجام دے رہی ہے اور ان مما لک میں چین کے بھی مفادات ہیں تا ہم وہاں کچھ مسا ئل بھی ہیں۔

ہلا ل احمر ان مسا ئل پر قا بو پا نے کی کو شش کر ہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ مشتر کہ مفادات کے با عث چین سے مز ید معا ونت ملے گی۔انہوں نے چین اور ہلا ل احمر کے ما بین مستقبل میں تعاون کے حوا لے سے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ با ہمی تعاون کو فرو غ دینے کیلئے چین سے متعلق خصو صی نما ئندہ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ با قا عدہ اور مستقل مذاکرات کے ذ ر یعے عا لمی سطح کے کے معا ملات میں با ہمی طور پر مز ید کا میابیا ں حا صل کی جا سکتی ہیں جس میں کا رکنوں کی حفاظت اور ان کی صحت سے متعلق بہت سے امو ر ہیں۔

متعلقہ عنوان :