نیوٹک تعمیراتی شعبے میں ہنرمند نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے

جمعہ 18 مارچ 2016 20:41

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (نیوٹک) تعمیراتی شعبے میں ہنرمند نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ نیوٹک کے ایک عہدیدار نے ’’اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔

(جاری ہے)

2016ء‘‘ کو بتایا کہ نیوٹک تمام اہم شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے تاکہ مختلف فنی تربیت کے پروگراموں کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور مختلف صنعتوں کی ضروریات اور عصر حاضر کے تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نوجوانوں کو مختلف ہنر کی تربیت دی جا سکے۔

نیوٹک تمام ٹریڈز کے نصاب میں مختلف زبانوں کو شامل کرنے بھی غور کر رہا ہے۔ اس وقت انگلش اور عربی زبانوں میں تربیت کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ نیوٹک حکومت کے ساتھ مل کر صوبائی سطح پر ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے قیام اور ڈویژنل سطح پر ٹیکنیکل مراکز کے قیام کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :