موبی کیش نے اینڈرائیڈ پر کام کرنیوالی موبی کیش موبائل اکاوٴنٹ کے نام سے ایک ا یپلیکیشن متعارف کروادی

جمعہ 18 مارچ 2016 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) موبی کیش نے اینڈرائیڈ پر کام کرنے والی موبی کیش موبائل اکاوٴنٹ کے نام سے ایک ا یپلیکیشن متعارف کرائی ہے جس کا مقصد اپنے موبائل اکاوٴنٹ استعمال کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ا یپلیکیشن موبی لنک کو بھی اس بات کو موقع فراہم کرے گی کہ وہ پاکستان بھر میں دوسرے موبائل نیٹ ورکس تعلق رکھنے والے کسٹمرز کی شمولیت کے ذریعے پنے ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے فٹ پرنٹ کو وسیع کر سکے۔

موبی کیش اکاوٴنٹ بنا کر دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنے والے بھی اب موبائل اکاوٴنٹ ایپ کے ذریعے موبی کیش کی مثالی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔موبی لنک کی ہیڈ آف موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا کہ اسمارٹ فون ایپلیکیشن کو تیار کرنے کا مقصد اپنے 3Gاستعمال کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنا تھا جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کسٹمرز اب سفر کے دوران بھی اپنے موبائل اکاوٴنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جو دوسرے نیٹ ورکس کے سبسکرائبرز بھی اپنا نیٹ ورک تبدیل کیے بغیر موبی کیش کی خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔ہم آبادی کے ان حصوں کے درمیان جنہیں بینکاری کی سہولتیں ستیاب ہیں اور جو بینکاری کی سہولتوں سے محروم ہیں، ان درمیان موجودہ ڈیجیٹل تقسیم کوختم کرنے کے لیے اپنے حصہ کا کام کر رہے ہیں۔فی الحال یہ ایپلیکیشن لوگوں کے ایک منتخب شدہ گروپ کے استعمال ہیں اور جلد ہی یہ تمام موبائل اکاوٴنٹ استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :