افغانستان‘ طالبان کا امریکی فوجی طیارہ مارگرانے کا دعویٰ

جمعہ 18 مارچ 2016 20:58

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) افغانستان میں طالبان نے امریکی فوجی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی میں امریکی فوجی طیارہ مارگرایا گیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد بارے واضح نہیں ہوسکا۔ دریں اثناء امریکی فوج نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ اہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا اور اس میں کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی

متعلقہ عنوان :