نیب کراچی نے شکایات ڈیسک قائم کردیا

جمعہ 18 مارچ 2016 21:21

اسلام آباد / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) چیئرمین نیب کی ہدایات پر نیب کراچی نے شکایات ڈیسک قائم کردیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر صبح دس بجے سے دو پہر بارہ بجے تک عام عوام کی شکایات وصول اور درج کرائی جاسکیں گی۔

(جاری ہے)

شکایات ڈیسک پی آر سی بلڈنگ 197/5 ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ کراچی کینٹ میں قائم کیا گیا ہے۔ کوئی بھی شخص اپنی مشکل کے حل کیلئے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ درج بالا پتہ پر رابطہ کر سکتا ہے یا فون پر شکایات درج کراسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :