اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال کامختلف سرکاری و نجی اداروں کا دورہ
ذیشان حیدر جمعہ 18 مارچ 2016 21:50
کندیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 مارچ۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال اچانک کندیاں کے دورے پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی پپلاں اشفاق حسین سیال کندیاں بازار ،گلی آراں والی ،سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وطین ٹیلی کام کمپنی کی بغیر NOC کھدائی کا تفصیلی معائنہ کیا ۔اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کام کو تباہ و برباد کرنے والی کمپنی وطین ٹیلی کام کے اہلکاروں کے خلافFIR دیکر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
انھوں نے چیف آفیسر کندیاں سید ندیم انور شاہ کو حکم جاری کیا کہ اس کمپنی کے کام کو فوری روک دیا جائے ۔انھوں نے مین بازار میں ناجائز تجاوزات کو بھی فوری طور پر ختم کرانے کا کہا ،گلی آراں والی میں سیوریج ،نکاسی آب کے خراب نظام کو چیک کیا اور چیف آفیسر کو ہدائت کی کہ فوری طور پر اس کی پرپوزل پیش کی جائے ،بعد ازاں انھوں نے سول ہسپتال روڈ کا بھی دورہ کیا اور سول ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر ملک صفدر کندی سے بھی ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ ہسپتال روڈ اور دیگر معاملات کو جلد بہتر کر دیا جائے گا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر صفدر کندی اور ڈاکٹر محمد فاروق خان نیازی کیطرف سے سکر مشین کو ہسپتال میں بھیجنے کی درخواست پر انھوں نے فوری طور پر چیف آفیسر کندیاں کو احکامات جاری کر دئے ۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.