وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ارتھ آور ڈے کے حوالے سے پیغام

جمعہ 18 مارچ 2016 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ارتھ آور منانے کا مقصد توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث عالمی حدت کے بارے میں شعور پھیلانا ہے اور اس کا آغاز عوام کو کرہ ارض کی اہمیت سے متعلق آگہی دینے کیلئے کیا گیاہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بھرپور طریقے سے ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔

اس دن کامقصد ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگہی پھیلانا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گلوبل ارتھ آور ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ گلوبل ارتھ آور ڈے کی علامتی تحریک کا اصل مقصد عوام میں اپنے ماحول سے دوستی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے دنیا انتہائی حساس دور سے گزر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ ایک سنجیدہ اور بڑا مسئلہ بن چکا ہے لہٰذا بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت سے کرہ ارض اور ماحول کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے آگہی پروگرامز منعقد کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی سطح پراپنے ماحول کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ہر کوئی بحیثیت فرد اور ادارہ غیر ضروری برقی آلات بند رکھ کر اس مسئلے میں کمی لانے کیلئے مدد دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :