پرویز مشرف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر غلط پروپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، سابق صدر نے ملک کی خدمت کی،وہ اپنے اپنی مرضی سے وطن واپس آئے تھے

آل پاکستان مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری اسد محمود کی شعبہ اطلاعات سے گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری اسد محمود نے کہا ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف نے ملک کی خدمت کی ہے،وہ اپنے اپنی مرضی سے وطن واپس آئے تھے،علاج کے لئے باہر جانے پر غلط پروپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ وہ جمعہ کو پارٹی کے شعبہ اطلاعات سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ملک اور قوم کی بھرپور خدمت کی۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کر کے رخصت کیاگیا۔

(جاری ہے)

وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان میں رہے۔ وہ بیرون ملک سے کسی دباؤ کے نتیجے میں نہیں بلکہ اپنی مرضی سے پاکستان واپس آئے تھے۔انہوں نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور جب تک صحت نے اجازت دی سول جج سے لے کر ہائی کورٹ تک بذات خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے احترام میں پرویز مشرف نے عدالتی فیصلہ آنے تک اپنا علاج بھی موخر کردیا اور عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ہی بیرون ملک روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان ساری باتوں کے باوجود پرویز مشرف کے باہر جانے پر سیاست چمکانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :