راولپنڈی،ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی ، بسنت پر پابندی کے باوجود سارا دن بوکاٹا کی آوازیں ، کھلے عام ہوائی فائرنگ بھی کی گئی

گنجان آباد علاقوں کی چھتوں پرمنچلے ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے لگاکر موجیں اڑاتے رہے مختلف علاقوں میں پتنگ اڑاتے اور لوٹتے زخمی 21 جوانوں نے مقامی ہسپتالوں نے مرہم پٹی کروائی

جمعہ 18 مارچ 2016 22:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) بسنت پر پابندی کے باوجودضلعی انتظامیہ کی جانب سے چشم پوشی کے باعث راولپنڈی میں سارا دن بوکاٹا کی آوازیں جبکہ کھلے عام ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ گنجان آباد علاقوں کی چھتوں پرمنچلے ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے لگاکر موجیں اڑاتے رہے۔ تھانہ صادق آباد،وارث خان، بنی،گنجمنڈی ، رتہ امرال، نیوٹاؤن اور تھانہ سٹی کے عملے نے پتنگ بازاروں سے ایک دن کیلئے مکمل تعاون کیا۔

مختلف علاقوں میں پتنگ اڑاتے اور لوٹتے ہوئے زخمی ہونے والے 21 جوانوں نے مقامی ہسپتالوں نے مرہم پٹی کروائی۔ تفصیلا ت کے مطا بق راولپنڈی شہر میں گزشتہ جمعے کو ہونے والی بارش کے باعث پتنگ با زو ں نے ضلعی انتظا میہ اور پو لیس کے بسنت کے متعلق احکا ما ت کو خا طر میں نہ لا تے ہو ئے جمعرا ت کی رات اور پھر گزشتہ روز بسنت منائی۔

(جاری ہے)

شہر کی مختلف علا قو ں اصغر مال، کرتار پورہ، بنی، گوالمنڈی، کالج روڈ، آریہ محلہ ،چمن زا ر ،ندیم کا لو نی ،ملت کا لو نی ،رحیم آبا د ،ڈہو ک کھبہ ،ڈھوک الہی بخش،بھابڑا بازار، مریڑ حسن ،تما سمہ آبا د ،نا ز سینما ،شکریا ل ،صادق آبا د ،ڈہو ک رتہ ،گوا لمنڈی ،ڈہوک حسو، ہزارہ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بسنت منا نے والوں نے پولیس کی جانب سے پابندی کے اعلان کو رنگ بر نگی پتنگو ں سے اڑا دیا ،دن کے اوقات میں آسمان پر ہر طرف پتنگیں ہی پتنگیں دیکھائی دیں۔

ہر طر ف بو کا ٹا کو شو ر اٹھا ،وقفے وقفے سے چھوٹے و بڑے ہتھیاروں سے ہوا ئی فا ئر نگ کی جاتی رہی ،شنا ئیو ں اور پٹا خو ں کا استعما ل عا م رہا،جبکہ مغرب کے قریب آتش بازی بھی کی گئی۔دوسری جا نب گڈی لو ٹنے والے گروہ بھی سر گر م ہو گئے۔انگت پورہ، رتہ، بھابڑا بازار سمیت ملحقہ علاقوں میں اونچی چھتوں پر بسنت کے موقع پر بڑے پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔

جبکہ بار بی کیو سے آنے والے مہمانوں کی تواضح کو سلسلہ بھی جاری رہا۔ لیکن مقامی تھانے میں معاملات طے ہونے کی وجہ سے کہیں بھی بڑی کاروائی دیکھنے میں نہ آئی۔اس ھوالے سے معلوم ہوا کہ شہر بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اکیس نوجوان و بچے پتنگیں لوٹے اور گرنے سے ذخمی ہو کر طبی امداد کیلئے پہنچے۔البتہ ریسکیو 1122 پر امداد کیلئے گزشتہ روز کسی قسم کی کال نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :