قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھارت کیخلاف میچ میں فتح کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مارچ 2016 22:24

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھارت کیخلاف میچ میں فتح کے حصول کیلئے خصوصی ..
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت کیخلاف میچ میں فتح کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ کل کولکتہ میں ہو گا۔ اس مقابلے کیلئے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین سمیت عوام کی جانب سے خوب جوش و خروش دکھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے بھی اس معرکے کیلئے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعہ کے روز کولکتہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت کیخلاف میچ میں فتح کے حصول کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا۔ جبکہ پاکستانی قوم کی جانب سے بھی ٹیم کی فتح کیلئے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :