بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے ملک میں ہم جنس پرستی کی حمایت کردی
ہم جنس پرستی جرم نہیں سماج کے لیے غیر اخلاقی ہے،اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے،سینئر رہنما دتاتر یہ ہوسبولے
جمعہ 18 مارچ 2016 22:28
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے ملک میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی کوئی جرم نہیں ،اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے جنرل سیکر یٹری سینئر رہنما دتاتر یہ ہوسبولے کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی کو کسی جرم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے اور اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ اس سے اگر دوسرے لوگوں کی زندگی پر اثر نہیں پڑتا، تو ہم جنس پرستی کے لیے کوئی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ دتاتر یہ ہوسبولے کے بیان پر بھارت میں ایک تنازعہ شروع ہوگیا جس کے بعد دتاتریہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہاکہ ایسے مسائل کو نفسیاتی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے لیکن یہ سماج کے لیے غیر اخلاقی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اس بیان سے بھارت میں اس بحث کو تقویت مل سکتی ہے جس میں ہم جنس پرستی کو کوئی جرم نہ ماننے کے حق میں دلائل دیے جا رہے ہیں۔بھارت ان 70 ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہم جنس پرستی قانونا جرم ہے۔ اسے غیر فطری جنسی تعلقات کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور اس میں ملوث پائے جانے والوں کو دس سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے 2009ء میں اس قانون کو منسوخ بھی کر دیا تھا لیکن پھر عدالت عظمیٰ نے 2013ء میں اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ فی الحال یہ معاملہ ملکی سپریم کورٹ کے ایک آئینی بنچ کے زیر غور ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.