اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کی پیریڈ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا

جمعہ 18 مارچ 2016 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) 23مارچ پریڈ 2016کی تقریب شکر پڑیاں گراؤنڈمیں منعقد کی جا رہی ہے پریڈ میں مدعو کئے گئے شہریوں کی رہنمائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 20مارچ رات 12بجے سے لیکر 21مارچ دن 1بجے تک اور 22مارچ رات 12بجے سے لیکر 23مارچ دن 3بجے تک ممنوع ہوگا، لاہور سے آنے والی چھوٹی گاڑیاں روات ٹی کراس سے راولپنڈی صدر روڈ سے گزرتی ہوئی پشاور جی ٹی روڈ سے موٹر وے پر جا سکے گی ائیر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی تمام گاڑیاں ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل کے اوپر سے ہوتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرتے ہوئے اور ترامڑی چوک(نعیم طفیل شہید چوک) سے بائیں مڑ کر پارک روڈ سے ہوتے ہوئے راول ڈیم چوک سے مری روڈ سے گزر کراسلام آبا د کے جی سیکٹرز اور کشمیر ہائی پر جا سکے گی جبکہ کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے براستہ بارہ کہو سے مری بھی جا سکے گی،پریڈ میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے مختلف رنگوں میں دعوتی کارڈ جاری کئے گئے ہیں جو راستہ، پارکنگ کی جگہ ، اور بیٹھنے کی جگہ ظاہر کرتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کو لال رنگ کا دعوت نامہ موصول ہو اہے تو آپ لال رنگ کی روٹ مارکنگ اور لال رنگ کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے اسی رنگ والی جگہ پر بیٹھیں ، پر یڈ گراؤنڈ کے اطراف میں فیض آباد ،اسلام آبا د ایکسپریس وے، ،شکر پڑیاں فلائی اوور(گارڈن فلائی اوور) ،زیرو پوائنٹ،کشمیر ہائی وے،ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک ،مری روڈ ،آئی جے پی روڈ،تمام شرکاء اپنے کارڈ کلر کے مطابق مقرر کردہ روٹ استعمال کریں، جو لوگ مری روڈ راولپنڈی سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ فیض آباد فلائی اوور استعمال کرکے اسلام آباد ایکسپریس وے شکر پڑیاں فلائی اوور کے بعد نمائش روڈپرپہنچیں گے وہاں سے شکر پڑیاں فلائی اوور سے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1کو استعمال کرکے اپنی کار پاکنگ کی طرف داخل ہوں گے،جو لوگ اسلام آباد سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور سبز رنگ اور کالے رنگ کا جاری شدہ کارڈ حاصل کردہ ہیں وہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف شکر پڑیاں فلائی اوورکراس کر کے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے اپنی کار پارکنگ کی طرف آئیں گے،مختلف رنگوں کے سائن بورڈز اور فوجی افسران آپ کو اپنی کا رپارکنگ کی طرف رہنمائی کریں گے،جو لوگ راولپنڈی ،جہلم اور منگلا سے براستہ اسلام آباد ایکسپریس وے آئیں گے وہ فیض آباد انڈر پاس سے گزر کر شکر پڑیاں فلائی اوور سے پریڈ گراؤنڈ کی طرف یو ٹرن لیکر عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے آئیں گے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر1آپ کو اپنی کار پارکنگ کی طرف لے جائے گا۔

(جاری ہے)

زرد اور لال رنگ: وہ شرکاء جن کے پاس زرد اور لال رنگ کے دعوت نامے ہیں وہ وہی راستہ استعمال کریں گے جو سبز نمبر 1اور کالے رنگ کے کارڈز رکھنے والے استعمال کریں گے لیکن وہ لوگ عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر2جو کہ اسلام آباد ہائی وے پر بنایا گیا ہے سے پریڈ ایونیو میں داخل ہوں گے۔نیلا ،لال نمبر2،سبز نمبر2اور میرون رنگ والا راستہ،وہ شرکاء جو نیلا لال نمبر 2سبز نمبر2اور میرون رنگ کے دعوت نامے رکھتے ہیں وہ وہی راستہ استعمال کریں جو سبز نمبر 1اور کالے رنگ کے راستے کے لئے مختص ہے لیکن ایسے لوگ عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 3 جو کہ ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے پریڈ ایونیو میں داخل ہوں گے۔

ہیوی ٹریفک جو روات سے آئے گی و ہ مال روڈ ،روات ٹی کراس جہلم روڈ ،سواں اڈہ،کچہری چوک،پیرودہائی فلائی اوور،گولڑہ موڑ کی طرف موڑ دی جائے گی۔عام پبلک ٹرانسپورٹ جو راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف چل رہی ہے،وہ میزائل چوک سے کھنہ پل ،لہتراڑ روڈ ،ترامڑی چوک ،پارک روڈ راول ڈیم چوک کی طرف موڑ دی جائے گی اوروہ دائیں طرف مری روڈ کشمیر ہائی وے کی طرف مڑیں گی،اور کشمیر چوک سے بائیں طرف کشمیر ہائی وے اور اسلام آباد کے لئے مڑیں گی۔

جنرل پبلک کے لئے ٹرانسپورٹ جو آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے 9thایونیو کشمیر ہائی وے پر موڑ دی جائے گی۔جنرل پبلک کے لئے ٹرانسپورٹ جو راولپنڈی سے آنے والی ہے کو مری روڈ پر سٹیڈیم کی طرف 9thایونیو تک کشمیر ہائی وے کی طرف موڑ دیا جائے گا۔شہریوں سے اپیل ہے کہ تکلیف سے بچنے کے لئے پریڈ دیکھنے کے لئے اپنے سفر کا آغاز جلد کریں۔کھانے پینے کی چیزیں ساتھ لانے سے گریز کریں ۔

انتطامیہ کی طرف سے جاری کردہ سٹیکر اپنی کار کے بائیں طرف اوپر کونے میں فرنٹ شیشے پر چسپاں کریں ۔قومی شناختی کارڈ (کمپیوٹرائزڈ) اور دعوتی کارڈہمراہ لانا نہ بھولیں ۔ تمام گاڑیاں کار پارکنگ میں جانے سے پہلے پوری طرح چیک کی جائیں گی اس سلسلے میں عملے کے ساتھ تعاون کریں۔تمام ڈرائیورز حضرات کو ہدایت کریں کہ وہ گاڑیوں میں موجود رہیں۔

کیمرہ ،موبائل فون،ہینڈ بیگ اور کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لانا منع ہے،تمام شرکاء صبح 7بج کر 30منٹ پراپنی کار پارکنگ میں پہنچ جائیں اپنی سہولت کی خاطر گھر سے جلدی نکلیں ،آپ کی تفریح اور ریفریشمنٹ کے لئے تمام انتظامات موجود ہیں،مہمان خصوصی کے جانے کے بعد اور پریڈ ختم ہونے سے پہلے کسی گاڑی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ آنے اور جانے کے لئے اپنا مخصوص روٹ استعمال کریں،صرف دعوتی کارڈ رکھنے والے حضرات کو آگے جانے کی اجازت ہو گی۔

مشکوک افراد یا اشیاء کی موجودگی کی اطلاع 1135,15اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915پر کریں۔موسم کی خرابی کی صورت میں پریڈ منسوخ کرنے کا اعلان ریڈیو ،ٹی وی پر مورخہ23-03-16کو صبح6بجے کر دیا جائے گاتمام مہمانوں سے اپیل ہے ملٹری اور ٹریفک پولیس سے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :