اعجاز چوہدری نے انٹر پارٹی انتخابات میں پنجاب کی صدارت کیلئے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کر دیا
پارٹی گروپنگ پر یقین رکھتا ہوں نہ کسی گروپ کا حصہ ہوں،نظریاتی اور غیر نظریاتی کی تقسیم کرنا پارٹی پیغام کے منافی ہے‘ اجلاس سے خطاب `
جمعہ 18 مارچ 2016 22:34
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے انٹر پارٹی انتخابات میں پنجاب کی صدارت کے لئے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی گروپ بندی پر یقین رکھتا ہوں اور نہ ہی میں کسی گروپ کا حصہ ہوں ،پارٹی دوستوں کی اکثریت رائے کو مدنظر رکھتے ہو ئے صرف پنجاب کی صدرات کے لیے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ پارٹی میں ہر سطح ُپر اپنے دوستوں کیساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،ہم خیال پارٹی رہنماؤں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات میں مرکزی عہدے پر انتخاب میں حصہ لوں۔
صوبے بھر سے آئے ہو ئے پا رٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے اعجاز چوہدرینے کہا کہ میری جد وجہد کا مقصد پارٹی کارکنا ن کی عزت وعظمت کو برقرار رکھنا ہے اور گراس روٹ سطح پر رابط قائم کر کے مخلص کارکنا ن کو عہدوں پر لے کر آنا ہے اور انہیں اسمبلیوں میں پہنچانے کے لیے تیار کر نا ہے۔(جاری ہے)
چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز احمد چوہدری اور انکی ٹیم نے جس طرح میر ے اوپر اعتماد کا اظہار کیا میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں میں کار کنو ں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
اعجاز احمد چوہدری اور انکی ٹیم نے جس طرح دھرنا تحریک کی کامیابی میں کردار ادا کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، اگر پی ٹی آئی کو آرگنائز کر لیا تو کوئی جماعت بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.