پاکستان بیت المال خواتین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے دستکاری سکولوں میں 50 کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کرے گا

جمعہ 18 مارچ 2016 22:37

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان بیت المال خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے دستکاری سکولوں میں 50 کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کرے گا۔ پاکستان بیت المال کے ایم ڈی بیرسٹر عابد وحید شیخ نے ’’اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء‘‘ کو بتایا کہ پاکستان بیت المال مستحق خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے خواتین کے 157 تربیتی سینٹر چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کمپیوٹر کی تربیت انتہائی اہم ہے۔ ان سینٹرز میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر استفادہ کرسکیں گی اور ان کو یہ تربیت معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں بھی کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال خواتین کو جدید ہنرز سے آراستہ کر کے ملک میں غربت کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :