وزیرِ اعلیٰ سندھ کیجانب سے عامر غوری کو آئی بی اے سکھر میں بطور پروفیسر تقرر ی کا آرڈر دیا گیا

جمعہ 18 مارچ 2016 22:40

سکھر ۔ 18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کیجانب سے ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر عامر علی خان غوری کو آئی بی اے سکھر میں منعقدہ کانوکیشن کی تقریب میں سکھر آئی بی اے میں اُن کی بطور پروفیسر آف پریکٹس تقرر ی کا آفس آرڈر دیا، سکھر چیمبر آف کامرس کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق دنیا بھر میں انتہائی اعلیٰ معیار کی حامل امریکی و برطانوی یونیورسٹیز میں پروفیسر آف پریکٹس کا تقرر کیا جاتا ہے جو طلباء کو عملی کاروباری تجربات سے حاصل ہونے والے مفید نتائج کی بنیاد پر مزید بہتر کاروباری تدابیر وضع کرنے کی سوچ فراہم کرتے ہیں ۔

کانوکیشن میں نثار احمد صدیقی، ڈائریکٹر سکھر آئی بی اے نے ادارے کیلئے انجام دی گئی خدمات کے اعتراف میں صدرِ ایوان کو ادارے کی شیلڈ دی۔

(جاری ہے)

ایوانِ صنعت و تجارت سکھرکے سرپرستِ اعلیٰ الحاج خان منور خان نے صدرِ ایوان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایوان کیلئے باعثِ فخر قرار دیا ۔ایوان کے سابق صدور شکیل احمد مختار، محمد دین، محمد اقبال آرائیں ، انجینئر عبدالفتاح شیخ و اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے صدرِ ایوان کو یہ اعزاز حاصل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ صدرِ ایوان اپنی بھرپور صلاحیتوں کی بدولت اپر سندھ کی معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :