Live Updates

پاکستان کا کپتان ہوتا تو کیا کرتا ، عمران خان نے بتا دیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 00:28

پاکستان کا کپتان ہوتا تو کیا کرتا ، عمران خان نے بتا دیا

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اگر ہفتے کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی کپتان ہوتے تو صرف جیت کا سوچتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 1992ء کے فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ پریشر کا گیم ہوتا ہے اور جو اس پریشر کو جھیل جائے وہ کامیاب ہوجاتا ہے ، اگر وہ کل کے میچ میں پاکستان کے کپتان ہوتے تو صرف جیت کا سوچتے،حکمت عملی بناتے اور کھلاڑیوں کو بھی اسی کی ترغیب دیتے ،جب کپتان جیت کے جذبے سے کھیل رہا ہوتا ہے اپنے مخالف کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی سے بھی فائدہ اٹھاتا ہے لیکن اگر کپتان نے دفاعی حکمت عملی اختیارکررکھی ہو تو مخالف غلطیاں کرکے بھی بچ جاتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :