پیمکو اور یو ایس ایڈ ایگریکلچر، ڈیری اور گوشت کی صنعت کی بہتری کے لئے مل کر پالیسی ریفارمز پر کام کریں گے،مفاہمتی یاداشت پر دستخط
میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 02:11
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء)پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ (USAID-PEEP) کے نمائندگان نے آج ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ادارے مل کر زراعت ، ڈیری اور گوشت کی صنعت کی بہتری کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کران شعوبوں کی ترقی، پالیسی ریفارمز کی ترویج اور اداروں کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے۔
لاہور میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے USAID پنجاب کے صوبائی ڈائریکٹر ڈاکٹر مائلز ٹوڈر (Dr. Miles Toder) کا کہنا تھا کہ آ ج طے ہونے والی مفاہمتی یاداشت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ادارے زرعی پالیسی میں مثبت تبدیلیوں اور ان پر بر وقت عمل درآمد سے صوبہ پنجاب کے زرعی کاروبار ی ماحول میں بہتری کے خواہاں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیمکو ،اور پیپPEEP پنجاب کے زرعی اور گوشت کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مل کر کام کریں گے اور ایسی تبدیلیاں لائیں گے جس سے دونوں شعوبوں میں روزگار کے مواقع قائم کیے جا سکیں۔
پالیسی ڈائیلاگ کے ذریعہ USAID-PEEP اور PAMCO ان تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان شعوبوں میں کام کرنے کےلئے پلیٹ فارم مہیا کریں گے۔یہ ڈائیلاگ بہتر پالیسیوں کے ذریعہ ان تین سیکٹرزکی ترقی کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آ فیسر پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی، محمد الیاس غوری کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششیں اور ذرائع مل کر دونوں اداروں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ پالیسی ریفارمز کو تیز کر سکیںتا کہ مطلوبہ سیکٹر میں بر آمداد کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ USAID-PEEP پندرہ ملین ڈالر کا پانچ سالہ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد صوبہ پنجاب میں قانون سازی اور اس کے عمل درآمد میں بہتری لا کر ڈیری، لائیو سٹاک اور ہارٹیکلچر کے سیکٹر زمیں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اس کے ذریعہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے جبکہ پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی ایک حکومتی ادارہ ہے جسکا مقصد گوشت اور ہارٹیکلچر کی مصنوعات کی پیداوار، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کو بین الاقوامی قوانین اور کوالٹی کے معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک- پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.