آئی سی سی ورلڈ ٹی20میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 02:50

آئی سی سی ورلڈ ٹی20میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے

کولکتہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی20میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے۔پاک بھارت میچ صرف شائقین ہی نہیں بلکہ سپانسرز اور براڈ کاسٹرز کے لیے بھی کتنا منافع بخش ہے اسی لیے اب ان دونوں ٹیموں کا ایک ہی پول میں رہتے ہوئے مدمقابل ہونا عام ہوچکا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے بڑے ایونٹ میں ان دو بڑی ٹیموں کا بڑا میچ آج ہفتہ کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے ۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو صرف 83 رنز پر آوٹ کرنے کے بعد انڈیای ٹیم کے حوصلے آسمان کو چھو رہے تھے لیکن اب صورتحال قدرے مختلف ہے۔ورلڈ ٹی 20 کے پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈیای ٹیم کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف شکست کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستانی ٹیم جو ایشیا کپ میں بکھری بکھری نظر آرہی تھی ورلڈ ٹی 20 کے پراعتماد آغاز کے بعد بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پہلے میچ میں اس نے نہ صرف بنگلہ دیش کو شکست دی بلکہ اس کے تین اہم کھلاڑی شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور احمد شہزاد فارم میں واپس آئے ہیں۔ہمیشہ کی طرح اس میچ کو بھی پاکستانی بولنگ اور انڈیای بیٹنگ کا مقابلہ کہا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ناکامی سے دوچار ہونے کے باوجود انڈیای بیٹسمینوں کی لمبی قطار کسی بھی وقت کسی بھی بولنگ پر حاوی ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے جن کے سامنے بولنگ کرنا محمد عامر، محمد عرفان اور وہاب ریاض کے لیے سخت امتحان ہوگا۔

اس میچ میں پاکستانی اسپنرز کی بھی سخت آزمائش ہوگی کیونکہ انڈیای بیٹسمین سپن بولنگ کو بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ایک اور اہم بات جو انڈیا کے حق میں جاتی ہے وہ عالمی مقابلوں میں اس کا پاکستان سے کبھی نہ ہارنا ہے۔ورلڈ کپ میں چھ کے چھ میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ انڈیا ورلڈ ٹی 20 میں بھی پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔اس نے چار میں سے تین میچز جیتے ہیں اور ایک میچ ٹائی ہوا ہے اور وہ بھی انڈیا ’بول آو¿ٹ‘ پر جیت گیا تھا البتہ ایڈن گارڈنز میں پاکستان کے خلاف اس کا ریکارڈ متاثرکن نہیں ہے اور اسے چاروں ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست ہوچکی ہے جبکہ اس میدان میں کھیلے گئے سات ٹیسٹ میچز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :