ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:07

ناگپور ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 103 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 102 رنز بنائے، ڈینی وان 45 اور تریشا 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں، لارین اور پیری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ملطوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، ایلکس بلیکویل 42 اور کپتان میگ لیننگ 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

متعلقہ عنوان :