کیوبا سے سمندری راستے کے ذریعے امریکا جانے والے افراد کی کشتی ڈوبنے سے 9افراد ہلاک

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:08

میامی ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) کیوبا سے سمندری راستے کے ذریعے امریکا جانے والے افراد کی کشتی ڈوبنے سے 9افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

کیوبا کے کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 27افراد سوار تھے جو کہ سمندر کے راستے امریکا جا رہے تھے کہ ان کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ یہ افراد تقریباً 22دنوں سے سمندر میں موجود تھے اور امریکا کی ریاست فلوریڈا میں داخلے کے خواہشمند تھے۔

متعلقہ عنوان :