فلپائن میں سرکاری دستوں اورمسلم عسکریت پسندوں میں جھڑپ،فوجی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:47

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) فلپائن میں سرکاری دستوں اورمسلم عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں 7 عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ ایک سرکاری فوجی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت منیلا سے ایک ہزار کلومیٹر دور واقع خولو جزیرے پر ہونے والی اس جھڑپ میں16 فوجیوں کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروپ ابو سیاف کے بھی 6 ارکان زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں اس گروپ کا ایک سینیئر رہنما رادولان ساحرون بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت ا مریکا نے ایک ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اْس وقت شروع ہوئی، جب حکومتی فوج کے سپاہی معمول کی ایک گشت کے دوران ایک جنگل سے گزرے اور اْن کا ایک سو کے لگ بھگ دہشت گردوں سے سامنا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :