گنی میں ایبولا کی وبا پھر پھوٹ پڑی،4 افراد میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق
ہفتہ 19 مارچ 2016 11:50
کوناکری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء )مغربی افریقی ملک گنی میں ایبولا کی وبا پھر سے پھوٹ پڑی ،جنوبی علاقے اینزریکورے میں4 افراد میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنی کے جنوبی علاقے اینزریکورے میں4 افراد میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے ۔
(جاری ہے)
گنی کے محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔
حکام کا خیال ہے کہ ایبولا سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ جن افراد میں ایبولا وائرس پایا گیا ہے، اْن کے خاندان کے تین افراد گزشتہ دنوں اسی وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت اور کئی دوسرے اداروں نے بھی اپنے خصوصی ماہرین کو اینزریکورے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ اس علاقے میں بند کیا گیا ایبولا ٹریٹمنٹ یونٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.