قائداعظم بین الصوبائی گیمز 5 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز 5 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، گیمز میں تیرہ کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں اتھلیٹکس ، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، اسکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، فٹ بال اور ریسلنگ شامل ہیں، مقابلوں میں انفرادی کھیلوں میں پہلی پوزیشن کے لئے نقد انعام 7 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لیے5,ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کیلئے 3ہزارروپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز8 اپریل تک جاری رہیں گی۔