فلائی دبئی میں طیارہ حادثے پر بیان جاری کر دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مارچ 2016 12:19
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء): فلائی دبئی نے آج صبح ہونے والے طیارہ حادثے پر بیان جاری کر دیا ہے ۔ اپنے بیان میں فلائی دبئی کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہے کہ طیارے میں موجود کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔فلائی دبئی نے کہا کہ تاحال ہم کوئی بھی مزید معلومات فراہم نہیں کر سکتے تاہم لواحقین کو طیارہ حادثہ سے متعلق مزید معلومات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فی الوقت ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین اور طیارے پر موجود عملے کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 55افراد جاں بحق ہوئے جن میں 33خواتین،18مرد،4بچے اور 7عملے کے لوگ شامل تھے، فلائی دبئی نے اس ضمن میں مزید معلومات کے لیے ریسکیو حکام اور موقع پر موجود ایجنیسز سے بھی رابطہ کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.