13پانچواں آل پاکستان شہید بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کپ ٹورنامنٹ 25 مارچ سے شروع ہوگا

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال کلب نوڈیرولاڑکانہ کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان شہید بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کپ ٹورنامنٹ 25 مارچ سے شہید رانی اسٹیڈیم نوڈیرو لاڑکانہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی خورشید احمد جونیجو کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 26 مارچ کو سیمی فائنل اور فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔